کورس 09 : سرگرمی 6: کسی صنعت کے میدانی دورے کا
میدانی دورہ ایک ایسا تعلیمی طریقہ کار ہے جس کی مدد سے ہر ایک طالب علم ورک پلیس پر واقعات اور حقیقی زندگی سے وابستہ دیگر سرگرمیوں کا مشاہدہ کر کے معلومات حاصل کرتا ہے یا سیکھتا ہے۔ پیشہ ورانہ کورس سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لیے میدانی دورہ کے اہتمام کرنے میں آپ کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور آپ ان مسائل کو کیسے حل کریں گے؟ اپنے خیالات کا اظہار کریں۔